اردو

urdu

By

Published : Apr 3, 2020, 10:27 PM IST

ETV Bharat / state

غازی آباد میں سینکڑوں لوگ بھوک سے پریشان

ملک میں پھیلے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے بعد ایک طرف حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ سب کے کھانے کا انتظامات کررہی ہے، وہیں غازی آباد میں سینکڑوں افراد بھوک سے پریشان ہیں۔

غازی آباد میں سینکڑوں لوگ بھوک سے پریشانط
غازی آباد میں سینکڑوں لوگ بھوک سے پریشانط

قومی دارالحکومت دہلی سے منسلک صنعتی شہر غازی آباد کے علاقے بھواپور میں 300 خاندان ایسے ہیں، جو گذشتہ کئی دنوں سے بھوک سے نڈھال ہیں۔

جب یہ معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے پھیل گئی تو ای ٹی وی بھارت کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، اور انتظامیہ کو اس کیس سے آگاہ کیا، جس کے بعد ضلع انتظامیہ موقع پر پہنچی اور کھانے کا بندوبست کیا۔

غازی آباد میں سینکڑوں لوگ بھوک سے پریشانط

غازی آباد کے ایس ڈی ایم پرشانت تیواری بھی موقع پر پہنے اور انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی اب کسی بھی کنبے کو پریشانی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس جگہ پر کھانے کا سامان تقسیم کیا جارہا ہے، کیوں کہ یہ لوگ غریب اور یومیہ مزدور ہیں، جن کے پاس فی الحال کوئی کام نہیں ہے۔

مقامی رکن منوج گوئل بھی وہاں پہنچے اور انہوں نے بھی بھروسہ دلایا کہ اب ان لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details