اردو

urdu

ETV Bharat / state

Name Missing in Voter List in Delhi دہلی کے سینکڑوں افراد کا نام ووٹر لسٹ سے غائب - میونسپل کارپوریشن آف دہلی

میونسپل کارپوریشن آف دہلی Municipal Corporation of Delhi انتخابات کے لیے ووٹ دینے پہنچنے والے سینکڑوں لوگوں کو پولنگ اسٹیشن پر جانے کے بعد معلوم ہوا کہ ان کا نام ووٹر لسٹ میں موجود ہی نہیں ہے۔

name missing in voter list in Delhi
سینکڑوں افراد کا نام ووٹر لسٹ سے غائب

By

Published : Dec 5, 2022, 12:39 PM IST

دہلی:قومی دارالحکومت دہلی میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی کل پولنگ ہوئی۔ اس دوران 50 فیصد رائے دہندگان نے اپنا جمہوری حق استعمال کیا تاہم کئی علاقوں میں لوگوں کے نام ووٹر لسٹ میں نہ ہونے کی شکایتیں موصول ہوئیں۔ لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ان کا نام ووٹر لسٹ سے ہی غائب کر دیا ہے۔ جب وہ لوگ پولنگ اسٹیشن پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کا نام فہرست میں نہیں ہے اور نام نہ ہونے کے سبب ووٹ دینے سے روک دیا گیا۔ Defects in Delhi Voter List

دہلی کی ووٹر لسٹ میں خامیاں

ای ٹی وی بھارت نے جب مقامی لوگوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس ایسی بہت سی شکایت لے کر لوگ آئے جن کا کہنا تھا کہ ان کے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں اس کے باوجود ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کرتے آ رہے ہیں لیکن اس بار ان کا نام لسٹ سے نہ جانے کیوں غائب کر دیا گیا۔ انہوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے جب وہاں پہنچے تو انہیں مایوسی ہاتھ لگی۔

واضح رہے کہ دہلی میں میونسپل کارپوریشن انتخابات پُرامن طریقے سے مکمل ہوگیا۔ سیاسی جماعتیں انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے لیے مہم میں مصروف تھیں، دوسری جانب ریاستی الیکشن کمیشن نے ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے کئی اقدامات اور مہم چلائی تھی لیکن نتیجہ تسلی بخش نہیں رہا۔ اتوار کو دہلی میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں کے لیے شام 5 بجے تک صرف 50 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، جو کہ گزشتہ برس کے انتخابات سے کم ہے۔ Delhi Municipal Corporation Election

الیکشن کمیشن نے شام 7.28 بجے یہ معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ شام 5 بجے سے 5:30 بجے کے درمیان 30 منٹ میں تمام پولنگ اسٹیشنوں میں ہونے والے ووٹرز کے اعداد و شمار بعد میں شیئر کیے جائیں گے۔ اس وقت جو پولنگ فیصد سامنے آیا ہے وہ گزشتہ انتخابات کے اعداد و شمار سے کم ہے۔ دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات کے سلسلے میں ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے لوگوں میں اس بار کم جوش نظر آتا ہے۔ جس کا اثر ووٹنگ فیصد میں بھی واضح طور پر نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں ووٹروں کی کل تعداد ایک کروڑ 45 لاکھ 5 ہزار 358 ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کو اس سال کے شروع میں نئی حد بندی کے بعد شمالی، جنوبی اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشنوں کو ملا کر ایک کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ پہلا الیکشن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details