قومی دارالحکومت دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہنر ہاٹ میں آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک ہنر ہاٹ میں تقریباً 12 لاکھ سے زائد افراد آ چکے ہیں۔ تاہم امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ دنوں میں یہ تعداد 16 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
دارالحکومت دہلی میں منعقد ہونے والا یہ 10 روزہ ہنر ہاٹ فیسٹیول لوکل ووکل کو ماس موومنٹ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
اس فیسٹیول میں ملک کی 31 ریاستوں سے 600 سے زائد دستکار اپنا سامان فروخت کرنے آئے ہیں۔