قومی دارالحکومت دہلی میں ملک میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے بدھ کے روز کہا کہ ہم جدید ترین اسلحہ بناسکتے ہیں، لیکن وائرس سے لڑ نہیں سکتے۔
جسٹس ارون مشرا کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ہر 100 برس میں اس طرح کی وبا پھیلتی ہے'۔
جسٹس مشرا نے کہا جب یہ وبا پھیلتی ہے تو 'انسان کی حیثیت ان وائرس کے سامنے کمتر پڑ جاتی ہے، آپ ہتھیار تو بناسکتے ہیں لیکن آپ اس مہلک وائرس سے لڑ نہیں سکتے'۔