نئی دہلی: رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوگیا ہے۔ لوگ عبادتو ں میں مشغول ہیں اس ماہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہر نیکی کا ثواب بڑھادیا جاتا ہے۔ اس ماہ کی خاص برکت یہ ہے کہ اس میں قرآن کا نزول ہوا ہے اور اسی ماہ میں ایک ایسی رات ہے، جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اس رات کو جس نے بھی پایا اور عبادت کرکے اللہ کو راضی کرلیا وہ خوش نصیب بندے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند شرعیہ کونسل کے سکریٹری ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ How to Recite Qur'an in Ramadan
ڈاکٹر رضی الاسلام نے کہا کہ قرآن کا نزول ہوا اسلام کے فرائض میں سے ایک اہم فرض ہے۔ اس کی فضیلت قرآن کریم سے بھی ثابت ہےاور احادیث میں بھی اس کا تذکرہ ہے۔ قرآن کریم کی سورہ بقرہ میں رمضان المبارک کی فضیلت کا واضح ذکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تمام امتوں پر روزے فرض کیے گیے تھا۔ اسی طرح سے اسلام میں بھی روزے فرض کیے گئے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ قرآن کا ارشاد ہے: اے لوگو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں۔ جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر روزے فرض کیے گئے تھے، تاکہ تمہارے اندر تقویٰ پیدا ہو۔