یہ بات بھی ایک حقیقت ہے کہ وائرس کے پھیلاؤں سے متعلق خبریں اور امتناعی احکامات کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس اور بے چینی جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
کسی بیماری سے متعلق خوف سے نوجوانوں اور بچوں میں شدید جذبات پائےجاتے ہیں۔
دباؤں کے حالات میں ہر کوئی الگ الگ انداز سے اپنا ردعمل ظاہر کرتا ہے اور اس کا انحصار سماج، پس منظر اور دیگر امور پر ہوتا ہے۔
ایسے حالات سے بہتر انداز میں نمٹنے کےلیے ماہرین نےکئی تجاویز پیش کی ہیں۔
ذہنی طور پر صحت مند رہنےکے لیے چند طریقہ اپنا جاسکتے ہیں۔ وقت پر سونا اور کھانا جبکہ نہانے اور دیگر مصروفیات سے فائدہ ہوتا ہے۔
اپنے کام کے اوقات کو مختص کرتے ہوئے درمیان میں وقفہ ضرور لیں۔ ماہرین کے مطابق کھانا پکانا، گھریلوں کام کاج، موسیقی، ورزش و دیگر مشغلوں سے ذہنی تناؤ کو کم کیا جاسکتا ہے۔