بی جے پی کے سینئر رہنما سید شاہنواز حسین نے یہاں ایک ٹیلی ویزن چینل سے بات چیت میں کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے جو کہا ہے اس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔
یہ اچھی بات ہے کہ چیف جسٹس کے دل میں ہے کہ جلد از جلداس معاملے کی سماعت مکمل ہو اور پورے ملک کو انتطار ہے کہ ٹینٹ میں اس وقت جورام مندر ہے، اس کی جگہ ایک شاندار مندر بنے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ اس معاملے کا جلد از جلد فیصلہ آئے۔
اتنے دنوں تک اس موضوع کولٹکانا ٹھیک نہیں ہے اور اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں کو لگتا ہے کہ آخر کب تک رام للا ٹینٹ میں رہیں گے۔ علامہ اقبال نے بھی رام کوا مام ہند کہا تھا۔
بی جے پی کے ترجمان شاہنواز نے کہا کہ اس معاملہ میں صحیح معنی میں کوئی تنازعہ ہے ہی نہیں۔
جہاں تک رضامندی بنانے کی بات ہے تو ہم نے رضامندی بنانے کی پوری کوشش کی۔