سنہ 2011 کے ایک اعداد و شمار کے مطابق پورے ملک میں تقریباً 17 لاکھ افراد سڑکوں پر اپنی راتیں گزارنے پر مجبور ہیں۔
اگر ہم ملک کے دارالحکومت دہلی کی بات کریں تو 2011 کی مردم شماری کے مطابق تقریباً دو لاکھ لوگ ایسے ہیں جو کھُلے آسمان کے نیچے اپنی راتیں گزارتے ہیں۔
دہلی بے گھر افراد، دیکھیں ویڈیو یہ افراد سردی، گرمی، بارش ہر موسم کی سختیاں برداشت کرتے ہیں۔ اپنی جان کو نہ چاہتے ہوئے بھی خطرے میں ڈالتے ہیں اور یہ ایسا اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ اپنے لیے چھت کا انتظام کر سکیں۔
بیرونی ریاستوں سے آئے یہ لوگ شیلٹر ہوم میں رات گزارنا اس لیے پسند نہیں کرتے کیونکہ وہاں ان کی جمع پونجی چوری ہونے کا خطرہ رہتا ہے اور سڑک پر انہیں جان کا خطرہ ستاتا ہے۔
ایسا نہیں ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے ان لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا، لیکن جو کچھ بھی کیا وہ ان لوگوں کے لیے ناکافی ہے۔