مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 'یوم ہندی' کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور شہریوں سے کہا کہ وہ مہاتما گاندھی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کے خوابوں کو تعبیر کرنے کے لئے اپنے روزمرہ کے کاموں میں ہندی زبان کے استعمال میں اضافہ کریں۔
امت شاہ نے آج ہندی دیوس کے موقع پر ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ ایک ملک ایک زبان ہونی چاہیے اور ہندی زبان چونکہ ملک کی سب سے بڑی زبان ہے اس لیے سب کو اس زبان کی لازمیت سمجھنی چاہیے۔
شاہ نے ہندی میں ٹویڑ کر کے کہا کہ 'بھارت مختلف زبانوں کا ملک ہے اور ہر زبان کی ایک اپنی اہمیت ہے، لیکن پورے ملک کی ایک زبان ہونا ضروری ہے، جو دنیا میں بھارت کی پہچان بنے۔ اگر ایک زبان ملک کو اتحاد کے دروازے سے باندھنے کا کام کر سکتی ہے تو وہ سب سے زیادہ بولنے والی زبان ہندی زبان ہے۔'