اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دہلی میں بی جے پی کی حکومت قائم ہوگی'

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی میں ایک جلسہ کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کی شدید نکتہ چینی کی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

By

Published : Jan 5, 2020, 5:57 PM IST

دہلی میں رواں برس ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں 'دہلی چلے مودی کے ساتھ 2020' کارکنان کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ اس بار دہلی میں نریندر مودی کی قیادت میں حکومت بنے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

انہوں نے کہا کہ 'میں اپیل کرتا ہوں کہ الیکشن کے اجلاس سے نہیں بلکہ گھر گھر جا کر اور محلے میں چھوٹی چھوٹی میٹنگ کرکے جیتنا ہے۔'

دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہا کہ 'کوئی بھی شخص عوام کو صرف ایک بار جھانسہ دے سکتا ہے، بار بار نہیں، اروند کیجریوال نے ایک مرتبہ جھانسہ دے دیا ہے اس کے بعد میونسپل انتخابات اور لوک سبھا انتخابات ان کی پارٹی کا صفایا ہوگیا اور بی جے پی کا پرچم لہرایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details