اردو

urdu

ETV Bharat / state

راشٹرپتی بھون میں ہولی ملن کی تقریب نہیں ہوگی - راشٹرپتی بھون میں نہیں ہوگی ہولی ملن کی تقریب

ملک میں خطرناک کورونا وائرس سے متاثر 22 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک 28 معاملوں کی تصدیق ہونے کے بعد اس بار راشٹرپتی بھون میں ہولی ملن کی تقریب نہیں ہوگی۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ
صدر جمہوریہ رام ناتھ

By

Published : Mar 4, 2020, 11:53 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر اس بار راشٹرپتی بھون میں بھی احتیاط کے طور پر روایتی ہولی ملن تقریب نہیں ہو سکے گی۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹویٹ میں یہ جانکاری دی۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹوئٹ میں یہ جانکاری دی

انہوں نے کہا کہ 'چوکسی اور حفاظتی تدابیر کے ساتھ ہم کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے قہر سے بچنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ احتیاط کے طور پر راشٹرپتی بھون اس بار روایتی ہولی ملن تقریب نہیں منائے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details