اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: قومی یوم صحافت کے موقع پر پروگرام کا انعقاد

قومی یوم صحافت کے موقع پر دربھنگہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے لہیریا سرائے میں واقع امبیڈکر ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے متعدد صحافیوں نے شرکت کی-

دربھنگہ: قومی یوم صحافت کے موقع پر پروگرام کا انعقاد
دربھنگہ: قومی یوم صحافت کے موقع پر پروگرام کا انعقاد

By

Published : Nov 17, 2020, 7:52 AM IST

ریاست بہار کے دربھنگہ میں قومی یوم صحافت کے موقع پر دربھنگہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے لہیریا سرائے میں واقع امبیدکر ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے درجنوں صحافیوں نے شرکت کی-

ضلع انفارمیشن آفیسر این کے گپتا اور صحافی سجاد احمد خان اور دیویندر کمار کے وعلاوہ دیگر لوگوں نے سمع چلاکر پروگرام کا آغاز کیا ۔

ویڈیو

قومی یوم صحافت پر مبنی پروگرام کا موجوع تھا کووڈ 19 میں صحافیوں کے کردار کا اسر، جس کے بعد کئی صحافیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے دور صحافت سے جڑے تجربہ اور مشکلات کو بتایا -

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے آل انڈیا ریڈیو کے صحافی سجاد احمد خاں نے کہا کہ 'موجودہ دور میں صحافت بک رہی ہے، لیکن حکومت خاموش ہے۔

وہیں دربھنگہ ضلع کے انفارمیشن آفیسر این کے گپتا نے کہا کہ 16 نومبر کو ہر سال قومی یوم صحافت پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اور موضوع پریس کونسل آف انڈیا کی جانب سے دیا جاتا ہے آج کے پروگرام میں دربھنگہ ضلع کے بہت سے صحافیوں نے شرکت کیا ہے اور جس نے بھی اپنے رائے کا اظہار کیا ہے ان سب کی باتوں کو میں آگے برھاؤں گا،

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے علاوہ جن صحافیوں نے کووڈ 19 میں اچھا کام کیا ہے انہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے اگلے پروگرام میں اعجاز سے نوازا جائے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details