ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت پر اس مشین کا افتتاح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انتظامیہ دیواکر سنگھ نے کیا۔
ہندوستان یونی لیور کا نوئیڈا کلکٹریٹ کو تحفہ - ہندوستان یونی لیور لمیٹیڈ
ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے عام شہریوں کے مفاد کے لیے کلکٹریٹ میں ہندوستان یونی لیور لمیٹیڈ کے ذریعہ ہینڈ واش مشینیں لگائی گئی ہیں جس میں یہاں آنے والے لوگ ہاتھ دھو سکتے ہیں۔
ہندوستان یونی لیور کا نوئیدا کلکٹریٹ کو تحفہ
انہوں نے کہا کہ کلکٹریٹ آنے والے شہری کورونا وائرس کے پیش نظر اس مشین سے استفادہ کرسکتے ہیں جس سے کورونا انفیکشن پھیلنے کا خطرہ کم ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ مشین عام شہریوں کے لیے سی ایس آر کے تحت ہندوستان یونی لیور لمیٹیڈ کے اشتراک سے نصب کی گئی ہیں۔