مشہور مصنفہ اروندھتی رائے نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی ، یہ دونوں آئین کے خلاف ہیں اور اسی لیے ہزاروں لوگ بلا تفریق مذہب و ملت اس قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔
کمیونسٹ رہنما برندا کرات نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ اپنی سطحی ذہنیت کی وجہ سے ان مظاہروں کو ایک خاص مذہب سے جوڑ رہے ہیں جبکہ یہاں بڑی تعداد میں غیر مسلم جمع ہیں مودی جی ہمیں ہمارے کپڑوں سے پہچاننا ہے تو یہاں آئے۔
سی اسے اے کے خلاف احتجاج، مظاہرین میں زیادہ تعداد ہندووں کی ڈی راجا نے بھی کہا کہ یہ مسلمانوں کا بھی ملک ہے، انہیں تشویش ہے تو وہ سڑکوں پر ہیں اور ہمیں بھی اس قانون سے پریشانی ہے تو ہم بھی سڑکوں پر ہیں۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے کئی رہنما شہریت قانون کے خلاف مظاہروں کو مسلمانوں کا مظاہرہ کہہ رہے ہیں، جبکہ دہلی کی سڑکوں پر نکلنے والی بھیڑ میں شامل مظاہرین کی بڑی تعداد طلبأ پر مشتمل ہے۔ مظاہرین کی قیادت کر رہے رہنماوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی ہر جگہ فرقہ پرستی پھیلانا چاہتی ہے۔