ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندو راؤ ہسپتال انتظامیہ پر استحصال کا الزام - hospital is not providing safety equipment

دہلی میونسپل کارپوریشن کے ہندو راؤ اسپتال میں کام کرنے والے ملازمین نے ہسپتال انتظامیہ پر استحصال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ہندو راؤ ہسپتال انتظامیہ پر استحصال کا الزام
ہندو راؤ ہسپتال انتظامیہ پر استحصال کا الزام
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 3:56 PM IST

نئی دہلی:شمال دہلی میونسپل کارپوریشن کے ہندو راؤ ہسپتال میں کام کرنے والے ملازمین نے ہسپتال انتظامیہ پر استحصال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ہندو راؤ ہسپتال انتظامیہ پر استحصال کا الزام۔ ویڈیو
پیرامیڈیکل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر تیجندر سنگھ گجر نے کہا کہ 'کورونا وبا کے اس دور میں ہسپتال ملازمین کو بغیر کسی حفاظتی سازوسامان کے کام کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، اس کے سبب جن کی عمر 50 سال سے تجاوز کرگئ ہے یا جن کی صحت خراب ہے وہ بھی کام کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ہسپتال کے جانب سے نہ ماسک اور نہ ہی دستانے مہایا کرائے جا رہے ہیں۔ آن لائن ملنے والے سینیٹائزر ہمیں دیئے گئے ہیں جو معیارات پر کھرے نہیں اترتے ۔ سینیٹائزر اس ہسپتال کی لیب میں تیار کیا جاتا ہے، جو انتہائی ناقص ہے ، اس کے استعمال سے ہمارے ہاتھ سیاہ ہونے لگے ہیں ، لیکن ہمیں مجبوری کے تحت استعمال کرنا پڑتا ہے۔


For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details