اس موقع پوری نے کہا کہ مؤثر اور ہموار ہوائی ٹریفک کنٹرول کو یقینی بنانے کے لئے سروس اور سسٹم کو بہتر بنانا ضروری ہے اور ان کے لئے اس طرح کے بنیادی ڈھانچوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے ہوائی اڈوں پر مسافر اور کارگو ٹریفک میں تاریخی اضافہ بھارتی معیشت کی تیز رفتار ترقی کو نمایاں کرتی ہے۔ آنے والے وقت میں شہری ہوا بازی کے علاقے ملک کی اقتصادی ترقی کا انجن ثابت ہوگا۔
اس اے ٹی سی ٹاور کی اونچائی 102 میٹر ہے۔ اسے 350 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس 33 منزلہ ٹاور میں 25 ویں اور 26 ویں منزل پر اے ٹی سی کنٹرولر ہوں گے۔ اس ٹاور پر ریڈار اور اے ڈی ایس کاجدید آٹو میشن سسٹم نصب ہے۔ پرانے ٹاور کے پیپر اسٹرپ کی جگہ اس میں الیکٹرانک فلائٹ اسٹرپ ہے۔