ہائی کورٹ نے کالندی کنج شاہراہ کو کھلوانے والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوامی مفاد کو دھیان میں رکھتے ہوئے قانونی کارروائی کرے۔
یاد رہے کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

شاہین باغ میں خواتین نے سی اے اے کو واپس لینے کے لیے کالندی کنج روڈ کو بلاک کرکے احتجاج جاری کررکھا ہے۔ جس کی وجہ سے نوئیڈا اور دہلی کے درمیان یومیہ آمدورفت کرنے وا لے مسافروں کو زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
جس کے مدنظر دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ جس پر ہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے آج پولیس کو احکام دیا کہ وہ عوام کے مفاد کو دھیان میں رکھتے ہوئے قانونی کارروائی کرے۔
واضح رہے کہ شاہین باغ پر 15 دسمبر سے خواتین کا احتجاج جاری ہے۔