قومی دارالحکومت دہلی میں دھماکے کے بعد این سی آر میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ غازی آباد میں کسانوں کی تحریک میں شامل ہونے والے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دہلی دھماکہ کے بعد این سی آر میں بھی ہائی الرٹ وہیں دوسری طرف تمام عوامی مقامات پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے جبکہ شام کو کسانوں کی تحریک کے مقام پر ڈی ایم اور ایس ایس پی نے جائزہ بھی لیا تاہم ایس پی سی ٹی کا کہنا ہے کہ تمام مقامات پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ انٹلیجنس ایجنسیز کے ان پٹ کے بعد الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
این سی آر کے علاقے کو بھی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا، جس کے بعد کسان تحریک کی تشویش بڑھ گئی انٹلی جنس ایجنسیز کسی بھی حالت میں دہلی بلاسٹ کو ہلکے میں نہیں لینا چاہتی ہیں، جس کی وجہ سے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، اور ہوٹلز میں بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔
انٹلی جنس ایجنسیز آنے جانے والے تمام لوگوں کی جانچ کی کررہی ہے اور ان کی شناخت کیجا رہی ہے اس کے علاوہ ڈرون کیمروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے تاکہ کسی طرح کی انہونی نہ ہونے پائے۔
دہلی دھماکہ کے بعد این سی آر میں بھی ہائی الرٹ ایک طرف دہلی اور اترپردیش کی سرحد پر پہلے سے ہی تناؤ ہے جبکہ ادھر دہلی سے موصولہ خبروں نے حکام کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔
انتظامیہ نے تمام عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی غفلت میں پڑیں کیوں کہ چھوٹی سی غفلت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔