اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہبہ نے 96.2 فیصد نمبرات حاصل کیے، ماں کا ہو گیا تھا انتقال - ہبہ حیدر کے لئے یہ نمبرات بہت خاص

دہلی کے کیمبرج اسکول سری نواس پوری کی طالبہ ہبہ حیدر رضوی نے 12 ویں کلاس سی بی ایس ای کے نتائج میں تقریباً 97 نمبر حاصل کیے ہیں۔

hiba who lost her mother amid exams
ہبہ نے 96.2 فیصد نمبرات حاصل کیے

By

Published : Jul 14, 2020, 9:54 PM IST

بارہویں کے امتحان اور ہبہ کا پہلا پرچہ تھا، جب اس کی ماں گزر گئی اور اب ہبہ حیدر رضوی نے 12 ویں میں 96.2 نمبرات حاصل کیے ہیں۔ ان کی والدہ عین امتحانات میں انتقال کرگئی تھیں۔

دیکھیں ویڈیو

مرحومہ نے امتحانات کی تیاری میں ہبہ کی بہت مدد کی تھی۔ ہبہ کا کہنا ہے کہ اب جب کہ نمبرات جاری ہوئے ہیں، انہیں ان کی ماں بہت یاد آتی ہے۔

ہبہ حیدر رضوی کے جب نتائج آئے تو وہ خوش بھی تھیں اور غمگین بھی۔ اچھے نتائج آنے پر انہیں سکون ملا، مگر ان نتائج سے خوش ہونے والی ماں ان سے کافی دورچلی گئی ہیں۔

حالانکہ اتنا نمبر لانے والے طلبہ وطالبات کی ایک خطیر تعداد ہے، مگر ہبہ حیدر کے لئے یہ نمبرات بہت خاص ہیں۔

جب حبا علوم نفسیات کا پرچہ دے رہی تھیں تواس وقت ان کی والدہ کااچانک انتقال ہوگیا۔ غم و اندوہ کی اس گھڑ ی میں امتحانات کی تیاری کرنا اور پھر پرچہ دینا اس کے لئے کافی مشکل رہاہوگا۔

تاہم اس کے باوجود ہبہ نے تمام امتحانات مکمل کئے اور بہترین نمبرات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ حبہ نے علوم نفسیات میں 99، سوشیالوجی میں 97، انگریزی میں 94، جغرافیہ میں 94، اور پولیٹیکل سائنس میں 95 نمبر حاصل کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details