اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے سرحدی علاقوں پر ٹریفک جام اور افراتفری

گروگرام اور غازی آباد میں کورونا وائرس کو پھیلے سے روکنے کےلیے دہلی سے متصل سرحدوں پر ٹریفک کی چیکنگ سخت کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا۔

Heavy traffic movement at Delhi-Gurugram border; Police check passes, IDs of commuters
دہلی کے سرحدی علاقوں پر ٹریفک جام اور افراتفری

By

Published : May 30, 2020, 11:22 AM IST

ہریانہ حکومت نے بھی بین ریاستی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلہ میں تازہ احکامات جاری کئے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤں کو روکا جاسکے۔

ہریانہ کی جانب سے سرحدیں بند کرنے کے بعد گروگرام سرحد پر بھاری ٹریفک دیکھی گی اور پولیس اہلکاروں کو لوگوں کے شناختی کارڈ جانچتے ہوئے دیکھا گیا۔

ہریانہ کے وزیر صحت انیل وج نے کہا کہ دہلی سے لگی سرحدوں کو بند کردیا گیا ہے کیونکہ پڑوسی علاقے گروگرام اور فریدآباد میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہماری لئے پریشانی کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں نافذ لاک ڈاون کا چوتھا مرحلہ 31 مئی کو ختم ہونے والا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details