اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: موسلادھار بارش سے متعدد مکانات کو نقصان - Heavy rain

دہلی میں عوام ہمیشہ بارش کا انتظار کرتے ہیں لیکن انتظامیہ کی لاپروائی کی وجہ سے یہ بارش کبھی کبھی پریشانیوں کی سبب بن جاتی ہے۔

دہلی: شدید بارش سے متعدد مکانات زمین دوز
دہلی: شدید بارش سے متعدد مکانات زمین دوز

By

Published : Jul 19, 2020, 5:34 PM IST

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں عوام ہمیشہ بارش کا انتظار کرتے ہیں لیکن حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے یہ بارش کبھی کبھی پریشانیوں کی سبب بن جاتی ہے۔

دہلی میں آج موسلادھار بارش ہوئی اس دوران ایک خوفناک منظر دیکھنے کو ملا، جب آئی ٹی او کے قریب ڈبلیو ایچ او کی بلڈنگ سے لگے ایک نالہ شدید بارش کے باعث منہدم ہو گیا، اس دوران نالے پر واقع جھگی بستی انا نگر کے کئی گھر پانی میں بہہ گئے، پانی کا بہاؤ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کے درخت اور مکانات سب اس میں بہہ گئے۔

دہلی: شدید بارش سے متعدد مکانات زمین دوز۔ ویڈیو

حادثہ کے وقت مکان میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس طرح کے آج کئی واقعات دہلی میں پیش آئے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details