دارالحکومت دہلی میں صبح سے ہی بارش ہو رہی ہے۔ اس موسلا دھار بارش کی وجہ سے دہلی کے متعدد علاقے تالاب میں تبدیل ہو گئی ہے۔
وہیں راج گھاٹ کے قریب سڑک مکمل طور پر تالاب میں تبدیل ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے خاص کر دو پہیوں والی گاڑیوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ساتھ ہی راج گھاٹ پاور اسٹیشن کے سامنے پوری سڑکیں مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکی ہے۔ سڑک تالاب میں تبدیل ہو جانے کی وجہ سے لوگ اپنی موٹر سائیکل اور اسکوٹی بس اسٹینڈ کے سامنے کھڑی کر رہے ہیں۔