دہلی میں جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور دہلی میں کل گرمی کا 90 سال کاریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔
دہلی اور قومی دارالحکومت علاقے میں کئی دنوں سے لوگوں کو شدید گرمی اورلو کے تھپیڑوں کاسامنا کرناپڑرہا تھا۔ لیکن آج کی بارش سے یہاں کے لوگوں نے راحت کی سانس لی اورآنے والے دنوں میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج دہلی اور این سی آر میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ محکمہ کے مطابق ، ہفتے کے روز بھی آسمان میں بادل چھائے رہنے اورہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے۔
محکمہ کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق مان سون کے دارالحکومت دہلی سمیت شمال مغربی ہندوستان کے باقی حصوں میں سات جولائی تک آگے بڑھنے کا امکان نہیں ہے۔