گزشتہ یکم فروری کو سماعت کے دوران عدالت نے متعلقہ میڈیا ادارہ، نیوز براڈکاسٹر ایسوسی ایشن آف انڈیا، پریس کونسل آف انڈیا اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا، اس درخواست کو راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان سکھدیو سنگھ ڈھنڈسا اور دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین منجیت سنگھ جی کے نے دائر کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایک نیوز چینل کی خبر پر سکھ برادری کے خلاف بدنیتی پر مبنی رپورٹنگ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس چینل نے ویڈیو کو بغیر تصدیق کئے یوٹیوب پر ڈال دیا اور یہ نشر ہوتی رہی۔ اس کی رپورٹ فرضی اور بے بنیاد ہے۔