نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی سیشن عدالت آج دہلی میں درج ایف آئی آر میں فیکٹ چیک ویب سائٹ آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ ایڈیشنل سیشن جج دیویندر کمار جانگلا اس معاملہ کی سماعت کریں گے۔ hearing on the bail plea of alt news founder mohammad zubair today۔ دہلی میں درج ایف آئی آر کے معاملے میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سنیگدھا سروریہ نے زبیر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ زبیر کو 27 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔
Mohammed Zubair Issue: آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر کی درخواست ضمانت پر سماعت آج - Alt News founder Mohammed Zubair bail plea heard today
پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی سیشن کورٹ دہلی میں درج ایف آئی آر کے معاملے میں فیکٹ چیک ویب سائٹ آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر آج سماعت کرے گی۔ Mohammed Zubair Issue
واضح رہے کہ زبیر پر مذہبی جذبات بھڑکانے کا الزام ہے۔ مذہبی جذبات بھڑکانے کے علاوہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے زبیر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120B، 201 اور ایف سی آر اے کی دفعہ 35 بھی شامل کی ہے۔ زبیر کے خلاف اتر پردیش کے سیتا پور میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر تین سنتوں کو ہیٹ مانگر کے طور پر ٹویٹ کرنے کے معاملے میں درج کی گئی ہے۔ سیتا پور میں درج ایف آئی آر کے معاملے میں سپریم کورٹ نے 12 جولائی کو زبیر کو اگلے احکامات تک عبوری ضمانت دی تھی۔ سیتا پور کے علاوہ یوپی میں زبیر کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ Alt News founder Mohammed Zubair bail plea heard today