آخری سماعت کے دوران پریا رمانی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر وہ خاموش رہیں تو ٹھیک نہیں ہوگا۔ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ وشال پہوجہ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دلائل سنیں گے۔
گزشتہ 8 ستمبر کو سماعت کے دوران پریا رمانی کی جانب سے وکیل ربیکا جان نے کہا تھا کہ ایم جے اکبر نے عدالت میں مقدمہ دائر کرکے ان لوگوں کا منہ بند کرنے کی کوشش کی ہے جنہوں نے ان کے خلاف بولنے کی کوشش کی تھی۔
ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ وشال پہوجہ نے پچھلی سماعت میں پریا رمانی کے وکیل ربیکا جان کے دلائل سنے تھے۔
سماعت کے دوران ربیکا جان نے کہا تھا کہ 'اگر عوامی مفاد میں صحیح بات کہی جائے تو وہ ہتک عزت کا معاملہ نہیں ہوسکتا۔'