اردو

urdu

ETV Bharat / state

عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

دہلی فسادات کے الزام میں گرفتار جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ معاملے کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی۔

جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد
جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد

By

Published : Sep 8, 2021, 5:15 PM IST

دہلی فسادات کی سازش کے الزام میں گرفتار عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ایک بار پھر ملتوی ہوگئی۔ گزشتہ 3 ستمبر کو ہونے والی آخری سماعت میں عمر خالد نے عدالت کو بتایا تھا کہ چارج شیٹ میں حقائق کے بغیر الزامات کو بڑھا چڑھاکر پیش کیا گیا ہے۔

اس سے قبل منگل کو عمر خالد نے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی تھی اور اب ایک نئی درخواست دائر کی گئی ہے۔

اس سے پہلے دہلی پولیس نے پہلے کی درخواست پر غور کرنے کی اہلیت پر اعتراض کیا تھا۔ عمر خالد کو دہلی فساد سازش کیس کے سلسلے میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

گزشتہ 3 ستمبر کو ہونے والی آخری سماعت میں عمر خالد نے عدالت کو بتایا تھا کہ چارج شیٹ میں بغیر کسی حقائق کے الزامات کو بڑھا چڑھاکر پیش کیا ہے جو کہ ایک ویب سیریز اور نیوز چینلز کی اسکرپٹ کی طرح ہے۔

جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی دہلی میں فسادات ایک سازش تھی۔ خالد نے کہا کہ دہلی پولیس کے دعوؤں میں کئی تضاد ہیں۔

عمر خالد کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے مؤکل نے تقریر کے ذریعے تشدد کی کوئی کال نہیں کی۔ اس نے واقعی لوگوں کو اتحاد کا پیغام دیا۔

وکیل کا کہنا ہے کہ اس دن عمر خالد نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے اصولوں پر مبنی اتحاد کا پیغام دیا لیکن انہیں شدت پسند کہا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مواد فتنہ انگیز نہیں ہے۔ وہ جمہوری طاقت کی بات کررہے تھے اور انہوں نے گاندھی کا تذکرہ کیا۔ اس دن عمر خالد نے گاندھی جی پر مبنی اتحاد کا پیغام دیا۔

واضح رہے کہ عمر خالد اور دیگر کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر فروری 2020 میں دہلی فسادات کی سازش کا الزام ہے۔ ان فسادات میں 53 افراد ہلاک جب کہ 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details