اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ایف آئی رکن رؤف شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج

پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اسٹوڈنٹ ونگ کے جنرل سکریٹری رؤف شریف کی ضمانت پر منگل کو متھرا کے اے ڈی جے فرسٹ کورٹ میں سماعت ہوگی۔ رؤف شریف پر بیرون ملک سے فنڈ لینے اور ہاتھرس میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کا الزام ہے۔

hearing-on-bail-plea-of-pfi-member-rauf-sharif-in-mathura-district-court
پی ایف آئی ممبر رؤف شریف کی ضمانت پر سماعت آج

By

Published : Mar 16, 2021, 9:39 AM IST

Updated : Mar 16, 2021, 10:51 AM IST

اے ڈی جے فرسٹ کورٹ میں پی ایف آئی اسٹوڈنٹ ونگ آرگنائزیشن کے جنرل سکریٹری رؤف شریف کی ضمانت پر سماعت ہوگی۔ پچھلی تاریخ کو عدالت میں دستاویزات کی عدم موجودگی کی وجہ سے ان کی ضمانت پر سماعت نہیں ہوسکی۔ رؤف شریف پر الزام ہے کہ وہ بیرون ملک سے فنڈ لے رہے تھے اور ہاتھرس میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی سازش کر رہے تھے۔ کیرالہ کے رہائشی رؤف شریف 'بی' وارنٹ پر عدالتی تحویل میں ضلعی جیل میں بند ہیں۔

رؤف شریف

پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے چار ارکان سے ایس ٹی ایف کی ٹیم نے گہری پوچھ گچھ کی جنہیں گذشتہ سال ضلع کے ٹول پلازہ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ پی ایف آئی کے ممبر عتیق الرحمن اور مسعود سے پوچھ گچھ کے دوران فساد کو بھڑکانے کے لئے مالی مدد فراہم کرنے میں رؤف شریف کا نام سامنے آیا۔ رؤف پر بیرون ملک سے فنڈ لے کر فسادات کی سازش کرنے کا الزام ہے۔ فی الحال رؤف شریف ڈسٹرکٹ جیل میں 14 روزہ عدالتی تحویل میں ہیں۔

نوئیڈا ایس ٹی ایف کی ٹیم پی ایف آئی کے گرفتار اراکین کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پی ایف آئی کے پانچ اراکین عتیق الرحمان، عالم، مسعود، صدیقی کپن اور رؤف شریف جیل میں ہیں۔

Last Updated : Mar 16, 2021, 10:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details