اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی کے الیکشن کے خلاف عرضی کی سماعت جمعہ کو

سپریم کورٹ سنہ 2019 کے عام انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے الیکشن کو چیلنج دینے والی عرضی کی سماعت اب جمعہ کو کرے گا۔

By

Published : May 18, 2020, 8:38 PM IST

hearing of petition against pm modi's election on friday in supreme court
بی ایس ایف کے سابق جوان تیج بہادر یادو

اس کی سماعت آج کے لیے زیر فہرست تھی، لیکن نامعلوم وجہ سے چیف جسٹس کے موجود نہ رہنے کی وجہ سے ان کے سامنے زیر فہرست سبھی معاملوں کی سماعت کے لیے 22 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جن میں وزیر اعظم نریندر مودی کے الیکشن کے خلاف عرضی بھی شامل ہے۔

بی ایس ایف کے سابق جوان تیج بہادر یادو

بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سابق جوان تیج بہادر یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف وارانسی سے انتخابی پرچہ بھرا تھا لیکن وہ خارج ہوگیا تھا۔ مسٹر یادو نے نریندر مودی کے الیکشن کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، لیکن گزشتہ برس دسمبر میں اس نے یہ کہتے ہوئے عرضی خارج کر دی تھی کہ عرضی گزاروں کا نامزدگی پرچہ خارج ہوگیا تھا اور وہ امیدوار نہیں رہ گئے تھے، اس لیے انہیں الیکشن کو چیلنج دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔

مسٹر یادو نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ جس کی سماعت چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ریشی کیش رائے کی بینچ کو آج کرنی تھی، لیکن جسٹس بوبڑے کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے اسے جمعہ کے لیے ٹال دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details