اردو

urdu

ETV Bharat / state

نربھیا کیس: مجرمین کو پھانسی - निर्भया केस की सुनवाई शुरू

قومی دارالحکومت دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں نربھیا کیس کے مجرمین کو 22 جنوری 2020 کو پھانسی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نربھیا کیس
نربھیا کیس

By

Published : Jan 7, 2020, 4:35 PM IST

Updated : Jan 7, 2020, 7:40 PM IST

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے سولہ دسمبر 2012 کی شب اجتماعی آبروریزی اور بعد میں اس کی موت سے ملک کو دہلا دینے والے اس بھیانک واقعہ کے چاروں مجرموں کو پھانسی پر لٹکانے کے لئے منگل کو ڈیتھ وارنٹ جاری کردیا۔ چاروں مجرموں پون ، ونئے ، مکیش اور اکشے کو 22 جنوری کی صبح 7 بجے پھانسی دی جائے گی۔
ایڈیشنل سیشن جج ستیش کمار اروڑا نے سات سالہ پرانے اس معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے مجرموں کو ان کی قانونی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لئے 14 دن کی مہلت دی ہے۔ دار الحکومت میں 16 دسمبر 2012 کی رات کو نربھیا دارالحکومت میں چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کے بعد بری طرح زخمی ہوگئی تھی۔ بعد میں وہ علاج کے دوران سنگاپور کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئی۔ فیصلہ سنانے کے وقت جج اروڑا ، جیل کے عہدیدار اور دونوں فریق کے وکیل کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ چاروں افراد کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

بشکریہ ٹویٹر

ان چاروں مجرموں کو ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے سے قبل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جج اروڑا کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ 13 ستمبر ، 2013 کو ، ساکیت عدالت نے ان چاروں مجرموں کو سزائے موت سنائی۔

نربھیا کیس

اس معاملے میں مجموعی طور پر چھ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ، ان میں سے ایک رام سنگھ نے جیل میں خودکشی کرلی تھی جبکہ دوسرا ایک نابالغ تھا جسے تین سال قید کی سزا سنانے کے بعد اصلاحی گھر سے رہا کیا گیا تھا۔ نربھیا کے وکیل اے پی سنگھ نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں کیوریٹیو عرضی دائر کریں گے ۔”
عدالت کے احاطے میں موجود نربھیا کی والدہ نے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد کہا ، ’’میری بیٹی کو انصاف ملا۔ چاروں مجرموں کو پھانسی دینے سے ملک میں خواتین کو طاقت ملے گی۔ اس فیصلے سے ملک کے عدالتی نظام پر لوگوں کے اعتماد کو مزید تقویت ملے گی۔ ‘‘
نربھیا کے والد نے کہا ، ’’میں عدالت کے فیصلے سے بہت خوش ہوں۔ میری بیٹی کے مجرموں کو 22 جنوری کو صبح سات بجے پھانسی دی جائے گی۔ اس فیصلے سے ایسے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے ذہنوں میں خوف پیدا ہوگا۔

Last Updated : Jan 7, 2020, 7:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details