اردو

urdu

ETV Bharat / state

محبت اور جذبات میں دی گئی دلیلیں قانونی بحث نہیں ہو سکتیں: سپریم کورٹ - Shanti Bhushan filed a petition to become a party

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ایک معاملے کی سماعت کے دوران کہا کہ 'جذبات اور محبت سے سرشار ہو کر دی جانے والی دلیلیں قانونی بحث کا حصہ نہیں بن سکتیں۔'

محبت اور جذبات میں دی گئی دلیلیں قانونی بحث نہیں ہو سکتیں: سپریم کورٹ
محبت اور جذبات میں دی گئی دلیلیں قانونی بحث نہیں ہو سکتیں: سپریم کورٹ

By

Published : Jul 24, 2020, 6:54 PM IST

جسٹس ارون مشرا، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کرشن مراری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے معروف وکیل پرشانت بھوشن کے خلاف تقریبا 11 سال پرانے توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت کے دوران یہ تبصرہ اس وقت کیا جب اس معاملے میں سابق وزیر قانون شانتی بھوشن نے خود کو فریق بنانے کی عرضی پر غور کرنے کی درخواست کی۔

جسٹس مشرا نے کہا کہ "شانتی بھوشن، آپ اتنے سینئر ہیں کہ آپ کو اس معاملے میں فریق نہیں بنایا جاسکتا۔ ہم نہیں چاہتے کہ آپ کو کوئی تکلیف ہو"۔

سینئر بھوشن نے کہا کہ 'فریق بنانے کے لیے ان کی درخواست پر تفصیل سے سماعت ہونی چاہئے اور انہیں اس معاملے میں فریق بنایا جانا چاہئے۔

جسٹس مشرا نے کہا کہ "آپ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مدعا علیہ نمبر 1 آپ کا بیٹا ہے اور اگر وہ قصوروار پایا جاتا ہے تو آپ اس کے بجائے جیل جانے کو تیار ہیں۔ یہ قانونی جرح نہیں ہے، جسے ہم سنیں گے۔ محبت اور جذبات سے سرشار ہو کر کی جانے والی بحث قانونی جرح نہیں ہو سکتی ہے"۔

واضح رہے کہ عدالت عظمی آج پرشانت بھوشن کے خلاف 11 سالہ پرانے توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت کر رہی تھی۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے لئے 4 اگست کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details