سپریم کورٹ ینگ انڈین معاملے میں 2011۔12 کے انکم ٹیکس کے نظر ثانی کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے خلا ف کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق کانگریس صدر راہل گاندھی کی عرضی پر17 مارچ کو حتمی فیصلہ سنائے گا۔
عدالت نے پیر کو کہا کہ 'وہ انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل کے آئندہ 28 فروری کے فیصلے کا انتظار کرے گا۔'