اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے مریضوں کے لیے 'ریمیڈیسور' پر نظرثانی - hydroxychloroquine

مرکزی وزارت صحت نے اینٹی وائرل ڈرگ ریمیڈیسور کی مقدار میں کمی کی یہ وجہ بتائی ہے کہ اس سے اس دوا کی قلت یا عدم دستیابی کو کم کیا جاسکتا ہے۔ جو کہ دوسرے مریضوں کو کام آئی گی۔

health ministry revises remdesivir dosage for covid-19 patients
کورونا مریضوں کے لیے ریمڈیسویر دوا پر نظرثانی

By

Published : Jul 4, 2020, 8:53 AM IST

مرکزی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے ہلکے سمٹمز والے مریضوں کو اینٹی وائرل ڈرگ ریمیڈیسور کی مقدار میں ترمیم کی ہے۔ اب یہ ابتدائی چھ دن سے کم ہوکر صرف پانچ دن ہوگئی ہے۔ کیونکہ وزارت صحت نے کووڈ-19 کے مریضوں کے لئے کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول جاری کیا ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق انجکشن کی شکل میں دی جانے والی دوا ریمیڈیسور کو روزانہ ایک دن میں 200 ملی گرام کی مقدار میں ہی دی جانی چاہئے۔ اس کے اگلے چار دن تک روزانہ 100 ملی گرام (کل پانچ دن) جاری رکھنا چاہیے۔

اس دوران وزارت صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ حاملہ یا دودھ پلانے والی ماں اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو یہ دوا نہیں دی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ گردوں کی خرابی اور جگر کے انزائیمز کے مریضوں کو بھی اس دوا کو نہ دینے کا مشورہ دیا جائے۔

مزید پڑھیں: کورونا علاج کے لئے 'ریمڈیسویر' استعمال کی اجازت

نئے کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول میں وزارت نے آگاہ کیا ہے کہ ریمیڈیسور کی مقدار ایک دن کے مطابق ہونی چاہئے۔ پہلے دن 200 ملی گرام اور اگلے چار دن 100 ملی گرام ہی استعمال کیا جائے۔

تازہ ترین پروٹوکول میں وزارت نے کورونا وائرس کے مریضوں پر تفتیشی علاج کے لیے ریمیڈیسور، کنوالیسینٹ پلازما، توسیلیزوماب اور ہائیڈروکسی کلوروکین (ایچ سی کیو) کے استعمال کی وضاحت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details