صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے کورونا وائرس (کووڈ 19) کے بغیر علامات والے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہوم آئسولشین کی نظرثانی شدہ رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔
وزارت نے یہ ہدایات جمعہ کے روز جاری کیں، جس کے مطابق کم علامات والے کورونا سے متاثر مریض ہوم آئسولشین میں رہ سکتے ہیں۔ مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر انہیں کم علامات یا بغیر علامات کے مریضوں کی حیثیت سے نشان زد کریں گے۔
کینسر کے علاج کے لئے تھیراپی کرا رہے، ایڈز، ٹرانسپلانٹ وغیرہ کے مریض اگرچہ ہوم آئسولشین میں نہیں رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، امراض قلب، پھیپھڑوں، جگر یا گردوں کی بیماری یا بلڈ پریشر سے متعلق بیماریوں کے مریض کورونا سے متاثر ہونے پر ہی، اگر ان کا علاج کررہے ڈاکٹر اس کی اجازت دیں، ہوم آئسولشین میں رہ سکتے ہیں۔
ہوم آئسولشین کے دوران متاثرہ مریض کی مسلسل 24 گھنٹے دیکھ بھال کے لئے کوئی شخص ہونا ضروری ہے اور دیکھ بھال کرنے والے شخص کو مریض کے ہوم آئسولشین کی پوری مدت کے دوران اسپتال سے رابطہ میں رہنا ہوگا۔