اردو

urdu

ETV Bharat / state

حضرت نظام الدین درگاہ انتظامیہ کی نیوز اینکر کے خلاف شکایت - خواجہ غریب نواز کی شان

خواجہ غریب نواز کی شان میں گستاخی کرنے کے ایک دن بعد انہیں ہوش آیا معافی مانگنے کا، اگر ان سے غلطی سے ہی یہ کلمات نکلے تھے تو انہیں اس مباحثہ کے دوران ہی معافی مانگنی چاہیے تھی۔ یہ باتیں درگاہ حضرت نظام الدین کے سجادہ نشین نے کہی۔

فرید نظامی
فرید نظامی

By

Published : Jun 20, 2020, 7:46 PM IST

گزشتہ دنوں ایک نجی چینل کے ایک شو میں خواجہ غریب نواز کی شان میں قابل اعتراض کلمات ادا کرنے والے نیوز اینکر کی جانب سے معافی مانگنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ بحث کے دوران ان کے منہ سے کچھ قابل اعتراض الفاظ نکل گئے۔

دیکھیں ویڈیو

اس کے لیے انہیں افسوس ہے بلکہ وہ خود حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ میں آستھا رکھتے ہیں۔

اس پورے معاملے پر ملک کی مختلف ریاستوں میں نیوز اینکر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی گئی تھی۔ تمام درگاہوں اور خانقاہوں کے ذریعہ بھی اپنی شکایت درج کرائی گئی تھی اس میں دارالحکومت دہلی میں واقع محبوب الٰہی حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ سے بھی نیوز اینکر کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات چیت کے دوران فرید نظامی نے بتایا کہ 'نظام الدین پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت دے دی گئی ہے، اب مزید قانونی کارروائی کی اور دیکھ رہے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'خواجہ غریب نواز کی شان میں گستاخی کرنے کے ایک دن بعد انہیں ہوش آیا۔ معافی مانگنے کا اگر ان سے غلطی سے ہی وہ کلمات نکلے تھے تو انہیں اس مباحثہ کے دوران ہی معافی مانگنی چاہیے تھی۔'

حالانکہ وہ پورا پروگرام نکل گیا اور اگلے دن جب لوگوں نے اعتراض جتایا تب جاکر انہوں نے معافی مانگی۔

دراصل ایک نجی چینل کے ایک شو میں نیوز اینکر نے خواجہ غریب نواز کی شان میں قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا تھا نیز اس پروگرام کی کلپ ابھی بھی یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پر موجود ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details