اروند کیجروال نے اس سے متعلق ٹویٹ کرکے کہا کہ 'میری حکومت وکلاء کے فلاح و بہبود کے لیے پُر عزم ہے۔ہم نے رواں برس کے بجٹ میں وکلاء کی مختلف فلاحی اسکیموں کے لیے 50 کروڑ روپے کی رقم مقرر کی ہے۔میں نے محکمہ قانون کو اسے جلد از جلد نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے ارویند کا 50 کروڑ کا تحفہ لیفٹیننٹ گورنر(ایل جی ) انیل بیجل نے بھی دہلی کے چیف سکریٹری کو اس موضوع کو جلد از جلد حل کرنے کی صلاح دی ہے۔ایل جی کے دفتر سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا کہ ایل جی نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وکلاء کے لیے فلاحی اسکیموں سے متعلق معاملوں کا قوانین کے مطابق تیزی سے حل کیا جائے۔
حالانکہ دہلی بار ایسوسی ایشن کے اراکین کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت نے موجودہ مالی سال کے بجٹ میں وکلاء کے فلاح و بہبود کے لیے 50 کروڑ کی رقم کو تین مہینے قبل دینے کی بات کہی تھی۔
اطلاعات کے مطابق دو مہینے قبل محکمہ قانون کے نئے سکریٹری کا اقتدار سنبھالنے والے نے بغیر کسی وجوہات کے اس پر پابندی عائد کردی تھی۔
واضح رہے کہ رواں برس کے بجٹ میں دہلی حکومت نے وکلاء کے مختلف فلاحی اسکیموں کے لیے 50 کروڑ کی رقم مقرر کی ہے۔لیکن موجودہ مالی سال کے چھ مہینے سے زائد گزر جانے کے بعد بھی اس رقم سے محکمہ قانون نے کسی بھی اسکیم کی تشکیل نہیں کی ہے۔