اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہاتھرس معاملہ: میوات میں مختلف تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں مختلف سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے کو لیکر یک روزہ دھرنے کا انعقاد کیا۔

Hathras case: Protests by various organizations in Mewat
ہاتھرس معاملہ: میوات میں مختلف تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Oct 8, 2020, 8:52 PM IST

بام سیف کی ذیلی تنظیم بھارت مکتی مورچہ، لائر ایسوسی ایشن، بھیم آرمی، بہوجن کرانتی مورچہ اور بھارتی بیروزگار مورچہ کے ذمہ دارادن نے آج نوح کے گاندھی پارک پر احتجاج کیا اور تحصیلدار نوح کی معرفت ہریانہ کے گورنر کو میمورنڈم بھی سونپا۔

ہاتھرس معاملہ: میوات میں مختلف تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

یہ سبھی تنظیمیں ہاتھرس معاملے میں انصاف کی مانگ کرتے ہوئے کسانوں کی حمایت میں ان کے مطالبات کو پورا کرنے کی وکالت کر رہی ہیں۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے دھرنے پر بیٹھے لوگوں سے بات چیت کی۔ انڈین لائر ایسوسی ایشن کے رکن ایڈووکیٹ کیشو تنور نے کہا کہ ہم ہاتھرس معاملے میں حکومت کے رویہ کی سخت مذمت کرتے ہیں اور گنہگاروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

دھرنے پر بیٹھے لوگوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج مرحلہ وار بڑھتا جائے گا۔ اگر حکومت گنہگاروں کو سزا نہیں دیتی ہے اور ہمارے مطالبات کو نظر انداز کرتی ہے تو 15 اکتوبر کو ہم ریلی کے ذریعے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

وہیں 22 اکتوبر کو اتر پردیش بند کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ 30 اکتوبر کو ملک گیر سطح پر جیل بھرو آندولن کی تیاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details