اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ قومی تعلیمی پالیسی کی سفارشات کو نافذ کرنے والی پہلی ریاست - تعلیم دینے کے لیے 112 نئے سنسکرت ماڈل اسکول کھولنے کا فیصلہ

ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ ریاست میں تعلیم اور خواتین کی بہتری پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے اور قومی تعلیمی پالیسی۔2020 کی سفارشات کو نافذ کرنے والا ہریانہ ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

Haryana is the first state to implement the recommendations of the national education policy
فائل

By

Published : Oct 27, 2020, 10:44 PM IST

منوہر لال کھٹر نے ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی اتحاد کی حکومت کی دوسری مدت کار کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منگل کے روز یہاں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے 2030 تک ریاست میں اعلیٰ تعلیم میں لڑکیوں کا گھریلو اندراج تناسب 50 فیصد سے زیادہ کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے ریاست میں چار ہزار پلے وے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں 1135 پر کام شروع ہو چکا ہے۔

پرائیویٹ اسکولوں کی طرز پر انگریزی زبان میں تعلیم دینے کے لیے 112 نئے سنسکرت ماڈل اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ریڈیو اڈہ اب دہلی میں ٹیلنٹ کو فروغ دے گا

انہوں نے کہا ایک سال کی مدت میں لڑکیوں کے لیے 15 نئے سرکاری کالج کھولے گئے اور گذشتہ چھ برس میں کل 67 نئے گورنمنٹ کالج کھولے گئے ہیں جن میں سے 42 لڑکیوں کے لیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details