اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ: حکیم اجمل خان کا انتقال - حکیم اجمل خاں

ریاست ہریانہ کے میوات سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت حکیم اجمل خاں کا انتقال ہو گیا۔ وہ میوات کے قدیم ترین دینی ادارہ جامعہ سلفیہ شکراوہ اور 'مجلہ اہلحدیث' کے سرپرست ہونے کے علاوہ ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹر نئی دہلی کے نائب صدر بھی تھے۔

حکیم اجمل خان
حکیم اجمل خان

By

Published : Sep 7, 2020, 10:46 PM IST

حکیم اجمل خان آج مورخہ 7 ستمبر 2020 کو مغرب کے وقت طویل علالت کے بعد وفات پا گئے ہیں۔

حکیم اجمل خان حکمت کے میدان میں کئی قومی اعزاز سے نوازے گئے تھے۔ وہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے متعلق بہت ساری گہری معلومات سے واقف تھے اور جنگ آزادی میں بعض نام نہاد مجاہدین آزادی کی ملک سے متعلق خیانتوں کی گہری معلومات انہیں حاصل تھی۔

حکیم اجمل خان میوات کے مشہور گاؤں شکراوہ کے رہنے والے تھے اور عمر کے آخری ایام میں جامعہ سلفیہ کے کیمپس میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مقیم تھے۔

ذرائع کے مطابق حکیم اجمل خاں کی نماز جنازہ 8 ستمبر بروز منگل صبح نو بجے ان کے گاؤں شکراوہ میں ادا کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details