ڈاکٹر ہرش وردھن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر، اتراكھنڈ کے وزیر اعلی تروندر سنگھ راوت، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو، لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر کے ساتھ کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات پر بات چیت کی۔ اس دوران صحت کے وزیر مملکت اشونی چوبے بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے میٹنگ کے آغاز میں کہا کہ '12 مئی تک ملک میں کورونا وائرس کے کل 70،756 مریض ہیں اور ان میں سے 22،455 لوگ اب صحت مند ہو چکے ہیں،اس وبا سے 2293 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3،604 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 1538 مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔