صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں کوویڈ -19 انفیکشن کے حالات اور اس کی جانچ اور ہیلتھ کیئر سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے موجودہ حالات کا ہفتے کو جائزہ لیا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن کی قیادت میں آج یہاں نرمان بھون میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اعلی سطح وزرا گروپ (جی او ایم)کی 17ویں میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ ایس پوری، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور صحت ، خاندانی بہبود کے وزیر مملکت اشونی کمار چوبے بھی موجود تھے۔
ہرش وردھن نے کووڈ-19 انفیکشن کے موجودہ حالات کا جائزہ لیا جی او ایم کو ملک میں کوویڈ -19 سے متعلق تازہ معلومات دی گئی۔انہیں کورونا وائرس انفیکشن کے موجودہ معاملوں ،ریکوری کی شرح ،شرح اموات ،انفیکشن کے دوگنا ہونے کی شرح، ہیلتھ کیئر سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور جانچ کی صلاحیت میں آئی تیزی سے مطلع کرایا گیا۔ وزرا گروپ کو یہ بتایا گیا کہ ملک کی آٹھ ریاستوں مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، دہلی، تلنگانہ، گجرات، اترپردیش ،آندھرا پردیش اور مغربی بنگال میں پورے ملک کے 85.5 فیصد فعال معاملے ہیں۔ شرح اموات کے معاملے میں 87 فیصد معاملے انہیں ریاستوں میں درج کئے گئے ہیں۔
جی او ایم کو ساتھ ہی یہ اطلاع دی گئی کہ اب تک 15 مرکزی ٹیموں کو ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا کے خلاف جنگ میں تکنیکی مدد کے لئے بھیجا گیا ہے۔اس وقت ایک مرکزی ٹیم گجرات،مہاراشٹر اور تلنگانہ کے دورے پر ہے۔ انہیں کنٹینمنٹ زون کا اعلان کرنے کے عمل کی حکمت عملی میں آروگیہ سیتو کے استعمال کی معلومات بھی دی گئی۔
اس موقع پر بھارتی میڈیکل سائنس ریسرچ کونسل (آئی سی ایم آر)کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے کونسل کی جانچ حکمت عملی پر تفصیلی رپورٹ دی۔پچھلے 24 گھنٹے میں 2,20,479 نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے اب تک جانچ ہوئے کُل نمونوں کی تعداد بڑھکر 79,96,707 ہوگئی ہے۔ ملک میں فی الحال 1,026 لیب میں کورونا متاثر کی جانچ کی سہولت مہیا ہے۔ ان میں سے 741 سرکاری اور 285 نجی لیب ہیں۔
ملک میں میڈیکل سے متعلق بنیادی ڈھانچے میں آئی تبدیلی سے وزرا گروپ کو مطلع کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 27 جون تک ملک بھر میں کوویڈ -19 کے انفیکشن کے علاج کے لئے پوری طرح مختص 1,039 اسپتالوں میں 1,76,275 آئیسولیشن بیڈ،22,940 آئی سی یو بیڈ اور77,268 آکسیجن سپورٹیڈ بیڈ کا انتظام ہے۔
ملک بھر میں 2,398 صحت مراکز پوری طرح کوویڈ -19 کے علاج میں لگے ہوئے ہیں،جن میں 1,39,483 آئیسولیشن بیڈ،11,539 آئی سی یو بیڈ اور 51,321 آکسیجن سپورٹیڈ بیڈ ہیں۔اسی طرح 8,958 کوویڈ کیئر سینٹر کے 8,10,621 بیڈ بھی کورونا متاثرین کےلئے مہیا ہیں۔مرکزی حکومت نے کورونا کی جنگ میں ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی جانب سے مدد کا ہاتھ برھاتے ہوئے اب تک 185.18 لاکھ این 95 ماسک اور 116.74 لاکھ پی پی ای کٹ مہیا کرائی ہے