وزراء اعلیٰ سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ چار ریاستوں میں کورونا ویکسین کے ڈرائی رن کا جائزہ لیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر صحت کی وزراء اعلیٰ سے گفتگو - corona vaccine dry run
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے ڈرائی رن کا جائزہ لینے کے بعد فیڈ بیک کی بنیاد پر سُدھار کئے گئے ہیں اور 8 جنوری کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایک بار پھر ڈرائی رن کیا جائے گا۔
وزیر صحت نے کہا کہ 'کچھ ریاستوں میں کورونا کے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ اس لیے کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری کیے گئے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ وہیں، کووڈ 19 کی ویکسین 'کووی شیلڈ' اور 'کوویکسن' جلد ہی ملک میں دستیاب ہونے والی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ویکسین ہر فرد تک پہنچے۔