اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہرش وردھن کا ہندو پناہ گزین کے ساتھ جشن

دہلی کے آدرش نگر میں ہندو پناہ گزین کیمپ میں مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایک تقریب سے خطاب کیا اور پاکستان سے آنے والے ہندو مہاجرین کو نیک خواہشات دی۔۔

ہرش وردھن نے ہندو پناہ گزین کے ساتھ خوشیاں منائی
ہرش وردھن نے ہندو پناہ گزین کے ساتھ خوشیاں منائی

By

Published : Dec 12, 2019, 3:25 PM IST

گزشتہ دنوں میں مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی بل منظور کیا جس سے دارالحکموت دہلی کے آدرش نگر میں پاکستان سے آنے والے ہندو پناہ گزین میں خوشی کی لہر ہے۔

ہرش وردھن نے ہندو پناہ گزین کے ساتھ خوشیاں منائی

آج اسی فیصلے کی خوشی منانے کے لیے پروگرام کا اہتمام کیا گیا اور وزیر اعظم سمیت ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مرکزی حکومت سمیت اس بل کی حمایت کے لئے کام کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ہرشوردھن پہنچے اور اس فیصلے پر تمام ہندو پناہ گزین کو مبارکباد پیش کی۔

شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ہندو پناہ گزین کے پاس جشن منانے پہنچنے والے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے نیک خواہشات سے انہیں نوازا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے آدرش نگر کے ہندو پناہ گزین کو مٹھائیاں کھلا کر اس تاریخی فیصلے کو مبارکباد پیش کی۔

شہریت ترمیمی بل کے تحت یہ سال پورے ہونے کے بعد بچوں کو بھارتی شہریت اور تعلیم کا بھی حق دیا جائے گا۔

ان کے بچے اسکول جاسکیں گے اور انہیں بجلی کے پانی کی سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل کے بعد سے، یہ لوگ کافی خوش ہیں۔ یہاں قریب 120 خاندان رہتے ہیں جو کمبھ اسنان کے بہانے پاکستان سے آئے تھے اور اس کے بعد واپس نہیں گئے۔

کچھ خاندان 2007 سے اور کچھ خاندان 2011 سے یہاں رہ رہے ہیں۔ فی الحال اس بل کے بعد، انہیں امید ہے کہ انہیں بھی بھارتی شہریت مل جائے گی۔

جو واقعی ان لوگوں کے لئے خوشی کی بات ہے۔ اور دہلی کے اسمبلی انتخابات پر اس کا کتنا اثر پرتا ہے یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details