اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دہلی کی سرکاری زبان ہندی ہونی چاہئے' - یوم ہندی

ہرپال رانا نے کہا کہ اتر پردیش اور ہریانہ جیسی ریاستوں میں ہندی زبان کا استعمال ہوتا ہے، لہذا دہلی میں بھی ہندی زبان کا استعمال ہونا چاہئے، جس سے لوگوں کی مدد ہوگی۔

سماجی کارکن ہرپال رانا
سماجی کارکن ہرپال رانا

By

Published : Sep 14, 2020, 10:47 AM IST

آج یوم ہندی ہے اور آر ٹی آئی سماجی کارکن ہرپال رانا تقریبا دو دہائیوں سے ہندی کو سرکاری زبان کا مطالبہ کررہے ہیں، دہلی کی اپنی کوئی زبان نہیں ہے، اسی لئے دہلی میں ہندی کو سرکاری زبان کا درجہ دینا چاہئے اور اس سلسلے میں عدالت سے لے کر سیاستدانوں تک سب کے ساتھ خط و کتابت کی جا چکی ہے۔

سماجی کارکن ہرپال رانا

کئی برسوں سے طویل جدوجہد کی لیکن اب تک ہندی کو سرکاری زبان کا درجہ نہیں دیا گیا ہے۔

اس کے لئے ہرپال رانا ایک قانونی لڑائی بھی لڑ رہے ہیں اور عدالت کی جانب سے کئی بار ہندی کو سرکاری زبان بنانے کے لئے کہا گیا ہے لیکن اب بھی معاملہ معلق پڑا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ہرپال رانا نے کہا کہ وہ دو دہائیوں سے قانونی لڑائی لڑ رہے ہیں کہ ہندی کو سرکاری زبان کا درجہ دیا جانا چاہئے، اس کے لئے انہوں نے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کو بھی کئی بار خطوط لکھا اور انکی رہائش گاہ کے باہر پرامن احتجاج کیا۔

انہوں نے ہندی کو سرکاری زبان کا درجہ دلانے کے لئے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بھی کئی بار خطوط ارسال کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہلی ملک کا دارالحکومت ہے اور یہاں چھوٹے دفاتر سے لے کر عدالت تک ہر جگہ انگریزی زبان کا استعمال ہوتا ہے، سوالات کا جواب انگریزی میں بھی دیا جاتا ہے، صرف 15 سے 20 افراد ہی اچھے سے انگریزی زبان کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن غریب افراد کا دفتر سے عدالت تک جوابدہی ہیں۔

'جس کے لئے انگریزی زبان استعمال کی جاتی ہے لیکن وہ لوگ اس زبان کو بالکل بھی نہیں سمجھتے ہیں، اگرچہ یہ زبان بھارت میں ریاستوں کے مطابق استعمال ہوتی ہے، لیکن شمالی ہند جو ہندی بولنے والے خطے میں ہے، وہ لوگ ہندی زبان میں بھی کارروائی کرنے پر مجبور ہیں'۔

ہرپال رانا نے کہا کہ اتر پردیش اور ہریانہ جیسی ریاستوں میں ہندی زبان کا استعمال ہوتا ہے، لہذا دہلی میں بھی ہندی زبان کا استعمال ہونا چاہئے، جس سے لوگوں کی مدد ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details