قابل ذکر ہے کہ دہلی کو نیشنل کیپٹل ٹیریٹری بنائے جانے کے بعد سے بلی ماران حلقہ اسمبلی سیٹ سے کامیابی حاصل کرنے والے ہارون یوسف، گلستاں اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی عمران حسین سے پہلی بار ہارے تھے۔
دہلی میں کانگریس حکومت بنا رہی ہے: ہارون یوسف - کانگریس کے رہنما ہارون یوسف
بلی ماران حلقہ اسمبلی انتخابات سے پانچ بار کامیاب ہونے والے کانگریس کے رہنما ہارون یوسف، اس بار بھی پرامید ہیں کہ وہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ایک بار پھر واپسی کریں گے۔
کانگریس کے امیدوار ہارون یوسف
لیکن یوسف کا کہنا ہے کہ اس بار انہیں پوری امید ہے کہ دہلی میں کانگریس سرکار بنائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں، اس لیے دہلی کے عوام کانگریس کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے۔
واضح رہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی ہے اور مسلم اکثریتی علاقوں میں ووٹرز میں اب تک 40 فیصد سے زائد ووٹنگ کی جا چکی ہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 3:19 PM IST