گزشتہ روز شمال مغربی دہلی کے حیدپور نہر کنارے بچوں کو کھیلتے ہوئے ہینڈ گرینیڈ برامد ہوا ہے۔ پولیس نے بچوں سے ہینڈ گرینیڈ برآمد کیا ہے۔ ہینڈ گرینیڈ کو پولیس نے این ایس جی کو جانچ کے لیے سونپ دیا ہے۔ پرانا جنگ لگا ہوا ہینڈ گرینیڈ کہاں سے آیا، اس کی جانچ جاری ہے۔
دہلی کے شالیمار باغ تھانہ ایریا کے حیدرپور نہر کے کنارے بچوں کو کھیلتے ہوئے ایک بم نما چیز ملی جو ایک ہینڈ گرینیڈ تھا۔ بچوں کو بھی شک ہوا کہ یہ بم ہو سکتا ہے۔ ایک بچے نے دوسرے بچے کو دیا، تو دوسرے نے تیسرے بچے کو دے دیا، اس کے بعد اس کی اطلاع پولیس کو بھی دی گئی۔