اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوستانی معاشرہ دو دیگر وبائی امراض کا شکار: حامد انصاری - سابق نائب صدر

سابق نائب صدر نے کہا کہ کووڈ ایک خطرناک وبا ہے، لیکن ہمارا معاشرہ اس وبا سے پہلے ہی دو وبائی امراض کا شکار ہوچکا ہے، مذہبی تعصب اور جارحانہ قوم پرستی۔'

ہندوستانی معاشرہ دو دیگر وبائی امراض کا شکار: حامد انصاری
ہندوستانی معاشرہ دو دیگر وبائی امراض کا شکار: حامد انصاری

By

Published : Nov 21, 2020, 11:03 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے جمعہ کے روز کانگریس رہنما ششی تھرور کی نئی کتاب 'دی بیٹل آف بیلونگنگ' کی ڈیجیٹل ریلیز کے موقع پر کہا کہ ' کورونا وائرس کے بحران سے پہلے ہی ہندوستانی معاشرہ دو دیگر وبائی امراض کا شکار ہوچکا ہے۔ 'مذہبی تعصب' اور 'جارحانہ قوم پرستی'، جبکہ ملک کی محبت دونوں ہی سے زیادہ مثبت ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'چار سالوں کے عرصہ میں ہندوستان ایک لبرل نیشنلزم کے بنیادی نقطہ نظر سے ثقافتی قوم پرستی کے ایک نئے سیاسی ڈھانچے میں آ گیا ہے۔

سابق نائب صدر نے کہا کہ کووڈ ایک خطرناک وبا ہے، لیکن ہمارا معاشرہ اس وبا سے پہلے ہی دو وبائی امراض کا شکار ہوچکا ہے، مذہبی تعصب اور جارحانہ قوم پرستی۔'

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی محبت زہادہ اہمیت رکھتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details