اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکیم اجمل خان گرلز اسکول کے پہلی مرتبہ 100 فیصد نتائج - امتحانات میں کامیابی

حکیم اجمل خان گرلز سینئر سیکنڈری اسکول کے دسویں جماعت کے نتائج 35 فیصد ہی تھے، تاہم رواں برس 65 فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے اسکول نے ایک نئی تاریخ لکھی ہے۔

hakim ajmal khan girls school
حکیم اجمل خان گرلز اسکول

By

Published : Jul 16, 2020, 7:45 PM IST

دارالحکومت دہلی کے حکیم اجمل خان گرلز سینئر سیکنڈری اسکول کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دسویں جماعت میں 100 فیصد نتائج سامنے آئے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

رواں برس دسویں کے امتحانات میں 33 بچیوں نے شرکت کی تھی، جس میں سے تمام بچیوں نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

گزشتہ برس حکیم اجمل خان گرلز سینئر سیکنڈری اسکول کے دسویں جماعت کے نتائج 35 فیصد ہی تھے تاہم رواں برس 65 فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے اسکول نے ایک نئی تاریخ لکھی ہے۔

قابل ذکر ہے حکیم اجمل خان گرلز سینئر سیکنڈری اسکول سنہ 1974 میں قائم کیا گیا تھا، جبکہ آج اس اسکول کو تقریباً 46 برس کا عرصہ گزر گیا ہے۔

اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر شبنم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ، 'نہ صرف اس بار اسکول کی طالبات نے کامیابی حاصل کی بلکہ دسٹکنشنز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔'

حکیم اجمل خان اسکول میں ٹاپ کرنے والی لائبہ مشاہد نے 84 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں جبکہ دوسرے مقام پر قبضہ جمانے والی افشاں فیصل نے 81 فیصد نمبر حاصل کیے وہیں عرفہ نے 78 فیصد نمبروں کے ساتھ دسویں جماعت کے سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details