اردو

urdu

ETV Bharat / state

حج رضاکاروں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام - رضاکار

دہلی حج کمیٹی کی جانب سے ہر برس حج رضاکاروں کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے 25 پاس فراہم کیا جاتا رہا ہے۔ اس برس حج رضاکاروں کو پاس مہیا نہیں کرایا گیا، جس کی وجہ سے ان میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

حج رضاکاروں کے ساتھ امتیازی سلوک

By

Published : Jul 16, 2019, 10:13 PM IST

اس بار کمیٹی کی جانب سے چند ہی پاس فراہم کیے گئے، جس کو لینے سے حج رضاکاروں نے انکار کردیا۔ اور کمیٹی سے مانگ کی انہیں ہر برس جتنے پاس فراہم کیے جاتے ہیں اتنے ہی اس بار بھی دیا جائے کیوں کہ 100 سے زائد افراد ہیں، جو مفت میں برسوں سے عازمین حج کی خدمت کر رہے ہیں۔

حج رضاکاروں کے ساتھ امتیازی سلوک

حج رضاکاروں کی تنطیم گروپ آف حج نے اس کی شکایت بھی کی، تاہم ان کی شکایت پر توجہ نہیں دی گئی۔

گروپ آف حج کے نائب صدر نے یہ الزام لگایا ہے کہ ان افراد کو پاس دیا جا رہا ہے، جنہیں حج بیت اللہ کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے اور ہمیں نظرانداز کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details