رواں برس عازمین حج کی درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ مکمل ہو گئی ہے۔ درخواست کی تاریخ میں دو بار توسیع کے باوجود محض 1268 عازمین کی درخواستیں ہی موصول ہوئی ہیں۔
حج درخواستوں میں غیر معمولی کمی جبکہ گذشتہ برسوں میں یہ تعداد 6 ہزار سے زائد ہوا کرتی تھی۔حج 2021 کے لیے گزشتہ نومبر کی 7 تاریخ سے عازمین حج کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز کیا گیا تھا، تاہم تقریباً 2 ماہ گزر جانے کے باوجود دہلی سے 1268 درخواستیں ہی موصول ہوئی ہیں۔
اس سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے نائب افسر تعمیل محسن علی سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ برسوں میں ایک دن میں ہی سینکڑوں درخواستیں موصول ہوا کرتی تھی تاہم رواں برس تقریبا دو ماہ ہونے کے باوجود 1268 عازمین نے فارم پر کیے ہیں۔
حج درخواستوں میں غیر معمولی کمی یہ بھی پڑھیں: تبلیغی جماعت: کورونا مجرم یا مسیحا؟
محسن علی نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ معاشی بحران سے دوچار ہیں اور کچھ حج کو لے کر تذبذب کا شکار ہیں کہ کہیں اس برس بھی حج منسوخ نہ ہو جائے۔